کنتھرس-
اس دوائی کے مریض میں چیزوں کو توڑنے پھوڑنے کی عادت پائی جاتی ہے اس میں بڑی شدت کا ہزیان پایا جاتا ہے مریض بلا وجہ چیختا اور چلاتا ہے کتوں کی طرح بھونکتا ہے اسی طرح چیزوں کو توڑنے پھوڑنے کی عادت کچھ اور ہومیوپیتھک ادویات میں بھی پائی جاتی ہے مثلاً
بیلاڈونا
اس دوائی کا مریج بہت زیادہ غصے والا ہوتا ہے اور غصے کی حالت میں چیزوں کو توڑتا ہے مار دھاڑ کرتا ہے اپنے کپڑوں کو پھاڑ دیتا ہے اور کاٹنے کو دوڑتا ہے -
ٹیرنٹولا -
اس دوائی کے مریض کے اندر بہت زیادہ بےچینی پائی جاتی ہے اور یہ کبھی بھی کسی ایک جگہ پر ٹک کر نہیں بیٹھتا اور سب سے زیادہ چلان بھی اس دوائی کے ڈرائیور کے ہوتے ہیں کیونکہ اس دوائی کا مریض بالکل بھی قانون کی پاسداری نہیں کرتا
اسی طرح سے کینتھرس دوائی ہلکاو میں بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے اس بیماری میں بھی بہت سی ہومیوپیتھک ادویات سر فہرست ہیں جن میں سے چند کا زکر کرونگا سب سے پہلے ہم اپنے ٹاپک پر آتے ہیں یعنی کینتھرس دوائی پر کہ اس دوائی کے مریض میں اس بیماری کے اندر کیا کیا علامات پائی جاتی ہیں
کینتھرس
اس دوائی کے مریض میں زبر دست ہزیان پایا جاتا ہے اور اس میں دماغی انتشار کے ساتھ ساتھ گھبراہٹ بے چینی بے آرامی کے بعد بہت زیادہ غصے میں آ جاتا ہے اور اس کو شدید جنون ہوتا ہے اور بھونکتا ہے اس کی یہ تمام علامات اس وقت بڑھ جاتی ہیں جب اس کے ہنجرا کو چھوا جائے یا اس کو ٹھنڈا پانی پیش کیا جائے تو پھر اس کو نگلنا مشکل ہو جاتا ہے گلے میں شدید درد ہوتی ہے جس کے ساتھ گلے میں گھٹن اور شدید جلن ہوتی ہے اور اس کا گلہ خشک ہوتا ہے اور تیز بخار پایا جاتا ہے -
بیلاڈونا
ہلکاو میں یہ دوائی ابتدائی درجے میں استعمال کی جاتی ہے اس میں بھی شدید ہزیان مریض دورے کے دوران کاٹنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی جگہ سے اٹھ کر بھاگ جانے کی کوشش بھی کرتا ہے اور اگر اس دوران اس کی مخالفت کی جائے تو یہ جن بھوت کی طرح لڑنے لگتا ہے اور اس کی تمام تکلیف تیز روشنی سے کھانسی سے بڑھ جاتی ہیں
ہائیڈوفوبینم
اس بیماری میں یہ دوائی ٹاپ کی دوائی مانی جاتی ہے
اب ہم اس دوائی یعنی کیتھرس کی اس بیماری کی طرف آتے ہیں جس میں یہ دوائی بڑی اہمیت کی حامل ہے یعنی پیشاب میں چربی کا آنا اس بیماری میں بھی بے شمار ہومیوپیتھک ادویات استعمال ہوتی ہیں اور ہر دوائی کی کچھ خاص علامات ہوتی ہیں اس میں بھی چند ادویات کا زکر کرونگا
کینتھرس
اس دوائی میں جب مریض کے گردوں میں سوزش ہوتی ہے تو مریض کو پیشاب کے ساتھ ساتھ خون بھی آتا ہے اور پیشاب قطرہ قطرہ خارج ہوتا ہے اور پیشاب میں جلن ہوتی ہے جو مریض کو پیشاب سے پہلے بھی ہوتی ہے دواران بھی اور آخر میں بھی لیکن مریض کو پیشاب کھل کر نہیں آتا اور پیشاب کی مسلسل حاجت برقرار رہتی ہے
مرکسال
پیشاب کی کمی کے ساتھ ایلبیومن اور مریض کو ٹھنڈے پانی کی خواہش ہوتی ہے مگر جب مریض ٹھنڈا پانی پی لیتا ہے تو اس سے اس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے
بینزک ایسڈ
اس دوائی کے مریض کو گردے کی شدید درد ہوتی ہے جو ارد گرد پھیل جاتی ہے یعنی نیفرائٹس کے ساتھ ساتھ اس میں جوڑون کا درد بھی ہوتا ہے اس دوائی کے مریض کے پیشاب سے بہت ہی ناگوار بو آتی ہے
homeo
Monday, 16 July 2018
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ذیابطیس كیا ہے ذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہے، جس میں خون کی شوگر مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے ذیابطیس لبلبے میں پیدا ہونے والے ہارمون انسول...
-
🎯چہرے (face ) کے مسائل اور ان کا ھومیوپیتھک علاج ✅چہرہ باطن یعنی اندر کی تصویر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چہرے کی تکالیف عام طور پر کسی اندر کے...
-
وہ ادویہ جن کی ہر انسان کو وقتی طور پر ضرورت پڑتی ہے! Anacardium 1M اگر آپ یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے ہوں کہ میں انٹرویو کے لئے تیا...
-
ذیابطیس كیا ہے ذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہے، جس میں خون کی شوگر مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے ذیابطیس لبلبے میں پیدا ہونے والے ہارمون انسول...
No comments:
Post a Comment