homeo

Monday, 16 July 2018

بچوں کے دل میں سوراخ اور ہومیوپیتھی. ..... (10)
--------------------------------------
بچوں میں دل کے مسائل سے کئی طرح کی خرابیاں پائی جاتی ہیں مثلاً دل کے والوز کی خرابی ،والوز کا درست کام نہ کرنا ،والوز کا رسنا ، دل کے بالائی چیمبرز میں سے کسی ایک میں سوراخ ہونا ، دل کے زیریں خانوں میں سے کسی ایک میں سوراخ ہونا وغیرہ وغیرہ.
میڈیکل سائنس میں بچوں کے دل کی پیدائشی خرابیاں مندرجہ زیل ہیں.
Arterial Septal Defect(ASD)---10%
Ventricular Septal defect(VSD)--30%
Patent Ducts Arteriosis(PDA)--10%
Pulmonary Stenosis---- 7%
Coarctation of Aorta----7%
Tetralogy of fallot----6%
Transportation of Great Arteries(TGA)4%
بچوں میں دل کے سوراخ کے حوالے سے میڈیکل سائنس میں پہلی تین کیفیات معروف ہیں.
1.آرٹیریل سیپٹل ڈیفیکٹ ASD
اس میں دل کے اوپری خانے جنکو دایاں اور بایاں ایٹریم کہتے ہیں کی درمیانی دیوار میں سوراخ ہوجاتا هے. یہ معاملہ نسبتاً کم خطرناک ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ سوراخ خود بھی بند ہو جاتا ہے لیکن سوراخ کا سائز اگر زیادہ ہو تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں.بچے کی عمر جب کچھ بڑهه جائے تو سرجری کے ذریعے بھی نقص کو دور کیا جا سکتا ہے. اس سوراخ سے متعلق ماہرین کی رائے کے مطابق ذرا بڑی عمر میں اسکی سرجری کراناخطرناک نہیں ہے. اے ایس ڈی کا اکثر پتا نہیں چلتا. بچے کا سانس پھول جاتا ہو یا بچے کو بار بار نمونیہ یا چیسٹ انفیکشن تو رہا ہو تو شک پڑتا هے کہ اے ایس ڈی نہ ہو. ایکو کرا کر تصدیق کر سکتے ہیں.
2.وینٹریکولر سیپٹل ڈیفالٹ VSD
اس میں دل میں سوراخ دل کے نچلے خانوں یعنی دائیں اور بائیں وینٹریکلز کی دیوار کے درمیان ہوتا ہے یہ دو طرح کا ہوتا هے. ممبرینس اور مسکولر
یہ سوراخ ایک بهی ہو سکتا ہے اور ایک سے زیادہ بهی. وی ایس ڈی کا تناسب اے ایس ڈی سے زیادہ ہے.
3. پیٹنٹ ڈکٹس آرٹیری اوسس PDA
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بچے کے پہلے سانس کے ساتھ ہی ڈکٹس آرٹری بند ہو جاتی ہے اور پلمونری سرکولیشن شروع ہو جاتی ہے. اگر ڈکٹس آرٹری بند نہ ہو سکے تو یہ کنڈیشن پی ڈی اے کہلاتی ہے.اس کے خطرناک ہونے کا انحصار سوراخ کے سائز پر ہوتا ہے.ی
یہ تینوں کنڈیشنز Acyanotic ہیں یعنی ان کنڈیشنز میں Cyanosis نہیں ہوتا....... Cyanosis کیا ہوتا ہے؟ جب آکسیجن کے بغیر خون Deoxygenated Blood سرکولیشن میں آ جائے تو جسم میں نیلا پن آ جاتا ہے ..
¤علامات اور تشخیص¤
جب کسی بچے میں ASD,VSD یا PDA کا مسئلہ پایا جاتا ہے تو مندرجہ زیل علامات دیکھنے کو ملتی ہیں.
1.دل میں سوراخ رکھنے والے بچوں کی دماغی حالت تو نارمل بچوں جیسی ہوتی ہے لیکن جسمانی سطح پر یہ بچے جلد تهک جاتے ہیں سانس پھول جاتا ہے اور بعض دفعہ دھڑکن بے ترتیب ہو جاتی ہے.
2. دل کے مقام پر اسٹیتهو سکوپ رکھا جائے تو مر مر کی آواز سنائی دیتی ہے جیسے نل سے پانی نکلتا ہے. ماہر ڈاکٹر محض اسی آواز کی مدد سے اس خرابی کا پتا چلا لیتا ہے.
3. سانس کی خرابی ، نمونیہ کے حملے ، قد کی نشوونما میں کمی ، نزلہ زکام لگنے کا رجحان اور کچھ بچوں میں بدن کی رنگت نیلگوں ملتی ہے.
4. تشخیص میں چیسٹ ایکسرے ، ای سی جی اور خاص طور پر دل کا الٹراساوءنڈ یعنی ایک کارڈیوگرافی کا اہم کردار ہے. ٹو ڈی ایکو کارڈیوگرافی اینڈ ڈاپلر سے دل میں انتہائی چھوٹے سے چھوٹے سوراخ کی بهی تسخیص ممکن هے.
@@@@ هومیوپیتهک علاج @@@@
جس شاندار رزلٹ کی حامل دوا کا کہا گیا وہ هے
"ریڈیم بروم30"..... صرف اور صرف ایک خوراک .... دہرائی منع هے... پندرہ سے بیس دن بعد دوسری دوا دے سکتے ہیں. ....
(اس دوا کا ایکسپیریئنس استاد محترم ڈاکٹر علی محمد صاحب راولپنڈی سے سیکھا ہے )
¤م ASD,VSD PDA میں ہم نے مندرجہ زیل دواوءں کو شافی پایا ہے.
ریڈیم بروم 30/آرم میٹ 6تا 1ایم/ لاروسیروسس 30،200 /لیکسس 200/لائکو پوڈیم 30 تا 1ایم /کیکٹس 1ایم / کریٹے گس مدر ٹنکچر....
¤ اے ایس ڈی ، وی ایس ڈی اور پی ڈی اے اور هارٹ ڈزیز میں
ریڈیم بروم 30
آرم میٹ 200اور 1ایم
لائکو پوڈیم 200 بیسٹ ترین دوائیں ہیں.
¤ پی ڈی اے کو لاروسیروسس 30 200 بہت اچھا ٹھیک کرتی ہے.
¤ پی ڈی اے میں ریڈیم بروم30 اس سسٹم کو ایکٹیویٹ کرتی ہے جس جانے اسے بند کرنا ہے.
¤جن کا کوئی بچہ اے ایس ڈی ،پی ایس ڈی یا پی ڈی اے کا شکار ہو تو اگلی نسل کو محفوظ رکهنےکے لئے اسکی ماں کا علاج ضروری ہے.
¤ ہومیوپیتھک علاج ہولسٹک اپروچ nرکھتا ہے اس لئے میازم خاندانی ہسٹری وجوہات اور پتهالوجیکل تبدیلیوں کو مدنظر رکھا جانا ضروری ہے. اور مرکبات کا استعمال دل کے امراض میں ممنوع ہے. 

No comments:

Post a Comment

ذیابطیس كیا ہے  ذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہے، جس میں خون کی شوگر مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے ذیابطیس لبلبے میں پیدا ہونے والے ہارمون انسول...