homeo

Monday, 16 July 2018

لو بلڈ پریشر (Hypotension) اور اسکا ھومیوپیتھک علاج
تحریر = ھومیوپیتھک ڈاکٹر رانا محمد کلیم اشرف.
بلڈ پریشر دو قسم کا ھوتا ھے اس میں اوپر والا جسے طبی اصطلاح میں سسٹول (systole) کہا جاتا ھے اور نیچے والے کو ڈائی سٹول (diastole) کے نام سے پکارا جاتا ھے
لو بلڈ پریشر میں خون کے دباؤ میں کمی واقع ھوجاتی ھے۔ لو بلڈ پریشر بھی بعض اوقات موت کا باعث بن جایا کرتا ھے جب بلڈ پریشر ضروری سطح سے نیچے گرتا ھے تو اس کی رسد دماغ کی طرف کم ھونے لگتی ھے دماغ کی طرف خون کی رسد کم ھونے سے مطلوبہ آکسیجن کی مقدار میں تعطل پیدا ھو جاتا ھے ایسی حالت میں لیٹتے وقت مریض یا مریضہ کو استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے
یاد رھے اگر دماغ چند سیکنڈ تک آکسیجن سے محروم ہو جائے تو بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے اور اگر یہ محرومی منٹوں میں بدل جائے تو دماغ مردہ ہو جاتا ہے۔ دماغ چوں کہ پورے جسمِ انسانی کے افعال کنٹرول کرتا ہے یوں پورا جسم ہی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔
لو بلڈ پریشر میں مبتلا افراد سب سے پہلے تو اپنا Lipid profile چیک کروائیں۔ مفید اور نقصان دہ کولیسٹرول کے تناسب کا جائزہ لیں۔کسی ماہر معالج سے مشورہ کریں اور اس کی ہدایات پرعمل پیرا ہوں۔ خون گاڑھا ہونے کا مطلب صرف بلڈ پریشر ہائی ہونا ہی نہیں ہوتا بلکہ خون گاڑھا ہونے کی صورت میں بلڈ پریشر لو بھی ہوا کرتا ہے۔
بلڈ پریشر لو ہونے کی ایک عام وجہ غذائی کمی، خون میں آئرن کی مطلوبہ مقدار کا نہ ہونا اور خون کا زیادہ بہہ جانا بھی ہوسکتا ہے بطورِ گھریلو علاج اور احتیاط آپ توانائی سے بھرپور لیکن چکنائی سے پاک غذاؤں کا استعمال فوری شروع کر دیں
ایسی تمام غذائیں جو کولیسٹرول پیدا کرنے اور خون کو گاڑھا بنانے کا سبب بنتی ہوں، انہیں فوراً ترک کر دینا چا ہیے۔ علاوہ ازیں جسم میں کولیسٹرول کی اضافی مقدار کو گھٹانے اور خون پتلا کرنے کے اسباب اختیار کرنے چاہیے۔ کولیسٹرول کم کرنے میں لہسن لیموں کا رس فائدہ کرتا ھے، کالی مرچ بھی خون پتلا کرتی ہے، اسے بطورِ چٹنی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مرچ سیاہ، ادرک، پودینہ، لہسن اور سبز دھنیا کی مناسب مقدار کو باہم پیسٹ بنا کر رکھیں اور دہی ملا کر بطورِ چٹنی استعمال کریں پیاز، چقندر اور ٹماٹر کو بطورِ سلاد دن میں ایک بار ضرور کھائیں، قدرتی خوردنی نمک کا استعمال کیا جائے
زھریلی فارمی مرغیوں کا گوشت، چکنائی، تلی ہوئی غذائیں، مکھن، گھی، پنیر بالائی ملا دودھ اور بیکری مصنوعات و کولا مشروبات سے مکمل اجتناب برتیں، سگریٹ و چائے نوشی ترک کردی جائے
Homeopathic remedies for low blood pressure (hypotension )
لو بلڈ پریشر کا ھومیوپیتھک علاج.
🔷 لو بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کے لئےمریض کو ہر پندرہ منٹ بعد کیمفر 1 ایکس 1x camphur کی تین خوراکیں دی جانی چاہئیں.
🔷 ڈاکٹربورک کے مطابق دل کے محرک کے طور پر ایمرجنسی میں کیمفر بڑی تسلی بخش دوا ہے قطروں میں یہ دوا ہر پانچ منٹ کے وقفہ سے دیں
🔷 ڈاکٹر ڈی ای مستری کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلڈپریشر کی کمی کے تمام مریضوں میں بلڈپریشر بڑھانے کے لئے کاربوویج کو بہت مفید پایا ہے وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اس دواسے چالیس40 درجہ کے سسٹولک بلڈ پریشر کو 90-100 تکبڑھا دیا جس سے ٹھنڈے پڑھے ہوئے مریضوں کے جسم میں حرارت پیدا ہو گئی.
🔷 ڈاکٹر بورک کہتے ہیں کہ وریٹرم ورائیڈ 1 سے 6 طاقت تک سسٹولک اور ڈایا سسٹولک دونوں قسم کے گرے ہوئے بلڈپریشرکوبڑھادیتی ہے
🔷 ڈاکٹررائے بہادر بشمرداس کہتے ہیں اگر بلڈپریشر کم ہونے کی وجہ سےمرہض کی صحت روزبروز گرنا شروع ہو جائےتو ٹیوبرکولینم tubercolinum بطورانٹر کرنٹ ریمیڈی دینے سے مریض کی صحت بحال ہونا شروع ہوجاتی ہے.
🔷 بلڈپریشر کی کمی میں یہ نسخہ بھی بہت زوداثر اوربہت بار کا آزمودہ ہے.
چائنا 30
کیکٹس 30
کریٹیگس 30
ان تینوں ادویات کو مکس کر لیں یا باری باری دن میں دو بار استعمال کریں.
🔷 ھومیو پیتھک دوا جلسی میم (Gelsemium 30) کے تین تین قطرے صبح دوپہر رات ایک گلاس پانی میں ملا کر ناشتے اور کھانے سے قبل روزانہ استعمال کریں
🔷 لو بلڈ پریشر میں انکے علاوہ بھی بہت سی ادویات استعمال ہوتی ہیں. دوا کی سیلیکشن میں ہمیشہ مریض کی تمام علامات کو مدنظر رکھا جاتا ہے.

No comments:

Post a Comment

ذیابطیس كیا ہے  ذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہے، جس میں خون کی شوگر مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے ذیابطیس لبلبے میں پیدا ہونے والے ہارمون انسول...