homeo

Monday, 23 July 2018

🎯چہرے  (face  ) کے مسائل اور ان کا ھومیوپیتھک  علاج

✅چہرہ باطن یعنی اندر کی تصویر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چہرے کی تکالیف عام طور پر کسی اندر کے مسئلے کا اظہار ہوتی ہیں۔ چہرے کی اہمیت کا اندازہ اگرچہ ہم سب کو ہے لیکن اِس کے باوجود ہر قسم کے ٹوٹکے، نسخے، اشتہاری دوائیں اور کریمیں ہم اپنے چہرے پر ہی آزماتے اور اکثر اوقات اُس کے نتیجے بھگتتے ہیں۔ صحت اور علاج کے حوالہ سے چہرے کی کسی تکلیف یا بیماری کو کچھ اوپر لگا کر مستقل حل کرنا بہت مشکل ہے۔ ہاں! وقتی طور پر اُسے چُھپایا یا ختم کیا جا سکتا ہے۔ مکمل علاج اور مسئلے کا مستقل حل یہ ہے کہ اُس اندرونی تکلیف کو تلاش اور سمجھ کر علاج کیا جائے جو چہرے پر اپنا اثر ظاہر کر رہی ہے۔ اندرونی صحت کو ٹھیک کر دینے سے اکثر اوقات چہرے کے مسائل از خود حل ہو جاتے ہیں۔

✅خواتین میں چہرے کے اکثر مسائل دراصل ہارمون کی خرابی کے باعث ہوتے ہیں یا مختلف قسم کی بیرونی ادویات اور کریمیں لگانے کا نتیجہ۔ چہرے اور جسم پر بالوں کا زیادہ ہو جانا اور سر کے بال گرنا بھی بالعموم اِسی وجہ سے ہوتا ہے۔ منفی سوچوں کا دل و دماغ پر حاوی ہونا، غصہ، چڑچڑاپن اوررونے کا مزاج جہاں نیند اور سکون کو غارت کرتا ہے وہاں وہ معدہ کی خرابی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے بھوک پیاس کا توازن خراب ہو جاتا ہے اور اِن سب کا اثر چہرے پر پڑتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ خواتین (اب تو مرد بھی پیچھے نہیں رہے) جتنا خرچہ میک اپ اور کریموں پر کرتی ہیں اُتنے کا پھل فروٹ کھا لیں تو چہرے پر ویسے ہی رونق آ جائے گی۔ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اندرونی نظام اگر خراب ہو تو پھل فروٹ اور صحت مند خوراک کھائی ہی نہیں جا سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ ہومیوپیتھک علاج میں مسئلہ کی وجہ اور جڑ بنیاد کو ٹھیک کیا جاتا ہے۔

✅بچوں کے چہرے پر بے رونقی، پیلاہٹ، بھوک کا نہ لگنا، قد کا نہ بڑھنا، مٹی یا فضول اشیا کھانا، چڑچڑا پن، مستقل بے آرامی و بے سکونی، پڑھائی لکھائی میں دلچسپی نہ لینے وغیرہ کے پیچھے اہم ترین وجہ عموماً پیٹ کے کیڑے (چمونے) ہوتے ہیں۔ پیٹ کے کیڑوں (چمونوں) کا مکمل علاج ہوتے ہی بچوں کی شخصیت بدل جاتی ہے، اُن کے چہرے پر سرخی اور رونق واضح ہو جاتی ہے۔ مزاج میں ٹھہراو، پڑھائی میں بہتری اور بھوک پیاس میں توازن ہو جاتا ہے۔ اِس کا لازمی نتیجہ جسامت اور قد میں اضافہ کی شکل میں نکلتا ہے۔

✅یہ تفاصیل بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ چہرے کے مقامی علاج کی بجائے اصل تکلیف کا علاج کروانے پر توجہ دے کر جب ہم اپنی مجموعی صحت بہتر کرتے ہیں تو چہرے کا مسئلہ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

🎯چہرے کے مسائل اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج

چہرے کے عام مسائل اور ان کے لئے استعمال ہونے والی ہومیوپیتھک دوائیں عام طور پر یہی ہیں جو نیچے دی جا رہی ہیں۔ ایک ماہر ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو اگر تکلیف کی وجہ کوئی اَور سمجھ آئے گی تو وہ دوا بھی اُسی مناسبت سے منتخب کرے گا / گی۔ دوا کی طاقت اور خوراک کا فیصلہ مریض اور مرض کی مجموعی کیفیت کو سامنے رکھ کر ہی ہو سکتا ہے۔

💧ناک پر چھائیاں، فریکلز اور داغ: سلفر (Sulphur)، فاسفورس (Phosphorus)۔

💧چہرے پر بھربھراہٹ (اوڈیما) گردوں کی طرف دھیان دینا چاہئے: ایپس (Apis)، آرسنیک البم (Arsenicum Album)، ہیپوسائینم (Hippozinum)۔

💧آنکھوں کے نچلے پپوٹے: ایپس (Apis)۔

💧آنکھوں کے اوپر والے پپوٹے: کالی کارب (Kalium Carbonicum)۔

💧آنکھوں کے دونوں پپوٹے: فاسفورس (Phosphorus)۔

💧چہرہ کا فالج یا لقوہ: کاسٹیکم (Causticum)، کالی کلور (Kalium Chloratum)۔

💧چہرہ پھڑکے: لائیکوپوڈیم (Lycopodium)۔ اگاریکس (Agaricus)۔ سائیکیوٹا (Cicuta virosa)۔

💧چہرہ پرجھریاں پڑ جائیں (قبل از وقت): ابروٹینم (Abrotanum)۔

💧چہرہ پر پسینہ زیادہ آئے: کلکیریا کارب (Calcarea Carbonicum)، سلیشیا (Silicea)۔

💧چہرہ پر داغ دھبے: لیکیسس (Lachesis)، تھوجا (Thuja)۔

💧چہرے پر تل، موہکے، مسے: تھوجا (Thuja)، پلسٹیلا / پلساٹیلا / پلساٹلا (Pulsatilla)، سلفر (Sulphur)، کلکیریا کارب (Calcarea Carbonicum)۔

💧چہرہ سرخ: بیلاڈونا (Belladonna)۔

💧چہرہ زرد ہو جائے: آرسنیک ایلبم (Arsenicum Album)، ارجنٹم نائٹریکم (Argentum Nitricum)، فیرم (Ferrum Metallicum)۔

💧چہرہ سفید (جیسے خون ہی نہ ہو): چائنا (China)، نیٹرم میور (Natrum Muriaticum)۔ کلکیریا فاس (Calcarea Phosphoricum)، فیرم آرس (Ferrum arsenicosum)۔

💧چہرہ پر جیسے دھول پڑی ہو: ٹیوبرکولینم (Tuberculinum)، سورینم (Psorinum)۔

💧چہرے کا عصبی درد (نیوریلجیا): بیلاڈونا (Belladona)، آرسنیک البم (Arsenicum Album)۔

💧چہرے کا عصبی درد (نیوریلجیا) بائیں طرف: سپائجیلیا (Spigelia)۔

💧چہرے کا عصبی درد (نیوریلجیا) دائیں طرف: سینگونیریا (Sanguinaria)۔

💧چہرہ سیاہ ہو جائے یا سیاہ داغ پڑ جائے: آرسنیکم البم (Arsenicum Album)۔

💧آنکھوں کے نچلے پپوٹے متاثر ہوں: ایپس (Apis)۔

💧آنکھوں کے اوپر کے پپوٹے متاثر ہوں: کالی کارب (Kalium Carbonicum)۔

💧آنکھوں کے دونوں پپوٹے متاثر ہوں: فاسفورس (Phosphorus)
۔
💧حلقےآنکھوں کے گرد یا نیچے (سیاہی مائل یا نیلے): آرسنیک ایلبم (Arsenicum Album)، سائنا (Cina)، سینٹونن (Santoninum)، تھوجا (Thuja)۔

💧نیلگوں حلقے ہونٹوں کے گرد: سائنا (Cina)، نیٹرم میور (Natrum Muriaticum)۔

💧چہرہ پر سفیدی مائل داغ: سلفر (Sulphur)، کلکیریا کارب (Calcarea Carbonicum)، لائیکوپوڈیم (Lycopodium)، نیٹرم میور (Natrum Muriaticum)، کلکیریا فاس (Calcarea Phosphoricum)۔

💧چہرہ پر جلن یا چہرہ گرم: آرسینک البم (Arsenicum Album)، انتھراسینم (Anthracinum)، بیلاڈونا (Belladonna)، سمیسی فیوگا (Cimicifuga)، فیرم (Ferrum Metallicum)۔

💧چہرہ نیلگوں: کاربوویج (Carbo Vegetabilis)، کیوپرم (Cuprum Metallicum)، ویراٹرم ایلبم (Veratrum Album)۔

💧چہرہ نیلگوں (بچوں میں تشنجی دوروں میں): کیوپرم (Cuprum Metallicum)۔ چہرے کے نیلگوں ہونے کو نہایت اہمیت دیں کیونکہ یہ دل اور دوران خون کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

💧چہرے پر جھائیں (چھایاں۔ فریکلز۔ لیورسپاٹس): لائیکوپوڈیم (Lycopodium)، سیپیا (Sepia)، کالوفائلم (Caulophyllum Thalictroides)، بسیلینم (Bacillinum)۔ مریض کا مکمل کیس لے کر وجہ سمجھنے کے بعد علاج کرنا صحیح اور دیرپا فائدہ دے گا۔

💧چہرے پر عجیب شکلیں بنانے کی عادت: ھائوسائمس (Hyoscyamus)، سٹرامونیم (Stramonium)، ہلی بورس (Helleborus)، کارسی نوسن (Carcinosinum)۔

💧چہرہ روغنی اور چمکیلا: تھوجا (Thuja)، نیٹرم میور (Natrum Muriaticum)، آرسنیکم البم (Arsenicum Album)۔

💧چہرہ رنگ بدلے: اگنیشیا (Ignatia)۔

💧چہرے پر کیل اور پھنسیاں (ایکنی): انٹیم کروڈم (Antimonium Crudum)، پلساٹلا (Pulsatilla)، تھوجا (Thuja)

💧چہرے پر کیل دانے اور پھنسیاں پرانے ہوں، ختم ہونے میں نہ آ رہے ہوں اور اُن میں خارش بھی ہو: ریڈیم (Radium)

💧چہرے پر قبل از وقت بل (رنکلز wrinkles) پڑ جائیں: لائیکوپوڈیم (Lycopodium)

💧چہرہ کبھی سرخ کھبی سفید: فیرم (Ferrum Metallicum)

💧چہرہ مرجھایا ہوا: نیڑم میور (Natrum Muriaticum)

💧چہرہ ٹھنڈا: ابروٹینم (Abrotanum)

💧چہرہ سوکھا ہوا: آیوڈم (Iodum)، ابروٹینم (Abrotanum)۔

💧چہرہ سُن ہونے کا احساس: پلاٹینا (Platina)، گریفائٹس (Graphites)
۔
💧چہر ہ پر جالے کا احساس: گریفائٹس (Graphites)

💧چہرے پر چیونٹیاں رینگنے کا احساس: سیکیل کار (Secale Cornutum)، فورمیکا (Formic)

No comments:

Post a Comment

ذیابطیس كیا ہے  ذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہے، جس میں خون کی شوگر مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے ذیابطیس لبلبے میں پیدا ہونے والے ہارمون انسول...