homeo

Monday, 16 July 2018




کینتھرس 
یہ دوائی ایک اور بیماری میں بڑی اہمیت کی حامل ہے وہ بیماری ہے پیشاب میں الکلائن کا آنا اس بیماری میں( بیپٹیشیا) بھی استعمال ہوتی ہے اور بیپٹیشیا میں یہ علامت ہمیشہ ٹائیفائیڈ کے بعد پیدا ہوتی ہے اور( کینتھرس) میں یہ علامت مثانے کی سوزش میں آتی ہے -
ایسی طرح جب کسی مریض کو پیشاب جل کر آتا ہے تب بھی (کینتھرس )کو ہم نہیں بھول سکتے اس دوائی کے مریض کو پیشاب میں جلن ہوتی ہے اور پیشاب قطرہ قطرہ آتا ہے اور جلن پیشاب کرنے سے پہلے بھی ہوتی ہے درمیان میں بھی اور آخر میں بھی موجود ہوتی ہے اسی طرح (مرک سال) میں پیشاب کرنے پر جلن اور مریض کو پیشاب دن رات میں ہر گھنٹے کے بعد پیشاب آتا ہے ایک اور دوا ہے (ٹیری بنتھینا )اس میں بھی پیشاب میں جلن ہوتی ہے لیکن اس دوائی کے مریض کا پئیشاب بند ہوجاتا ہے اور اس کو جلن پیشاب کرنے کے دوران زیادہ ہوتی ہے اور پیشاب مقدار میں کم خارج ہوتا ہے اور خون ملا پیشاب آتا ہے ( سارساپریلا) میں بھی جلن پائی جاتی ہے لیکن اس کی جلن ہمیشہ پیشاب کرنے کے بعد زیادہ ہوتی ہے 
اسی طرح (کینتھرس) دوائی Dysuria یعنی کہ پیشاب کا مشکل سے آنا میں بھی بڑی اہم دوا ہے اور یہ بیماری یا علامت مختلف امراض کی نشاندہی کر رہی ہوتی ہے کیونکہ پیشاب کا مشکل سے آنا یا تو ہرنیا کے دباو خصٰوں اور فوتوں کی سوزش یا پھر پتھری یا پراستیٹ کی سوزش کے باعث اور عورتوں میں رحم کے امراض یا پھر ہسٹریا کے باعث ہوتی ہے مگر اس مرض کا علاج بھی ہم علامات کی بنا پر ہی کر سکتے ہیں جس طرح (کیتھرس) میں پیشاب مریض کو قطرہ قطرہ کر کے جلن کے ساتھ اور درد کے ساتھ آتا ہے ( کوپائیوا) اس دوائی میں بھی مریض کو پیشاب کرنے کی مسلسل اور نامکمل خواہش ہوتی ہے اور پیشاب کی نالی میں سکڑاوپایا جاتا ہے اور پیشاب قطرہ قطرہ خارج ہوتا ہے ( apis) اس دوا میں مریض کو جب بھی پیشاب آتا ہے اور شدیدجلن کے ساتھ خارج ہوتا ہے لیکن اس کے مریض کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ کاش پیشاب کے چند قطرے ہی خارج ہو جائیں تاکہ اس کو سکون مل سکے (clemets) یہ دوائی اس وقت کام آتی ہے جب مریض کو اچانک پیشاب کی نالی تشنج کے باعث اس کا پیشاب رک جائے اور پھر تھوڑے تھوڑے وقفے سے قطرہ قطرہ پیشاب خارج ہو (alumina) اس دوائی کے مریض کا پیشاب اور پا خانہ مقعد اور مثانہ کے فالج کی وجہ سے آہستہ آہستہ خارج ہوتا ہے اس لئے مریض کو زیادہ دیر پیشاب کے لئے بیٹھنا پڑھتا ہے کیونکہ فالج کی وجہ سے مریض کو پیشاب کرنے کی اہلیت نہیں ہوتی اور مریض پیشاب کو جلدی سے خارج نہیں کر سکتا ایک اور بیماری کا زکر کرتے ہیں اور وہ ہے پیشاب کا تکلیف کے ساتھ آنا (urin pain full) اس بیماری میں بےشمار ادویات کام کرتی ہیں (aconite) اس دوائی میں جب مریض کو اچانک سردی لگ جانے سے مثانے میں جلن اور درد اور پیشاب کرتے وقت مریض کو شدید تکلیف پائی جاتی ہے (canth)اس دوائی میں مریض کو پیشاب کرتے وقت شدید جلن ہوتی ہے اور پیشاب قطرہ قطرہ خارج ہوتا ہے اور خون ملا پیشاب ہوتا ہے اور مریض جب زور لگاتا ہے تو پھر صرف چند قطرے پیشاب کے خارج ہوتے ہیں وہ بھی انتہائی تکلیف کے ساتھ اور مریض اس تکلیف کی وجہ سے زور زور سے چیختا اور چلاتا ہے اور درد کے مارے ناچتا ہے (prunus spinosa)اس دوائی میں مریض کو پیشاب سپاری تک آتا ہے اور پھر واپس مثانے میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے پیشاب کی نالی میں درد ہوتا ہے اور درد کی وجہ سے مریض پیشاب کی نالی کو کافی دیر تک دباتا رہتا ہے اور پیشاب کو خارج کرنے کیلئے زور لگاتا رہتا ہے کہ اس کو پھر پیشاب واپس آ جائے (sarsaparela )پیشاب کر چکنے کے بعد پیشاب کی نالی میں شدید درد اور جلن مریض صرف کھڑا ہوکر ہی پیشاب کا خارج کر سکے اور جب بھی پیشاب کیلئے اس دوائی کا مریض بیٹھتا ہے تو اسی وقت پیشاب قطرہ قطرہ خارج ہوتا ہے 

No comments:

Post a Comment

ذیابطیس كیا ہے  ذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہے، جس میں خون کی شوگر مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے ذیابطیس لبلبے میں پیدا ہونے والے ہارمون انسول...